123

سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا اضافہ کردیا گیا’ججز کی تعداد 39 ہوگئی

کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا اضافہ کردیا گیا، تمام ججز نے حلف اٹھالیا، سندھ کی عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد 39 ہوگئی۔

سندھ ہائیکورٹ میں مزید 6 ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھالیا، نئے ججز میں جسٹس کوثر سلطانہ، جسٹس ارشاد علی، جسٹس آغا فیصل، جسٹس عدنان اقبال، جسٹس امجد علی، جسٹس شمس الدین شامل ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ میں میں نئے ججز کی شمولیت سے تعداد 39 ہوگئی، واضح رہے کہ سندھ کی عدالت عالیہ میں ججز کی منظور شدہ تعداد 40 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں