124

کرونا کیسز پھر بڑھنے لگے، مزید 52 مریض جاں بحق

اسلام آباد : کرونا مریضوں کی تعداد میں پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 579 نئے کیسز رپورٹ ہوگئے۔

مہلک وبا کرونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ڈیڑھ ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار 14 ہوچکی ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 117 ہوگئی، این سی او سی کی جانب سے ملک میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.15 فیصد بتائی جارہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 52 مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 ہزار 128 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 56 ہزار 769 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 37 ہزار 998 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 9,135,393 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے ایک ہزار 551 کیسز تشویشناک نوعیت کے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں