123

حفیظ شیخ کی ناکامی، وزیراعظم کا پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ناکامی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کااہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے، جس میں سینئر پارٹی رہنمااور وزرا شریک ہوں گے۔

اجلاس میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات اوراعتماد کا ووٹ لینے پرمشاورت کی جائےگی جبکہ حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کی ممکنہ تحریک کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومتی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان سے عدم اعتماد کی صورت میں وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

گذشتہ روز سینیٹ الیکشن کے نتائج کے بعد وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی وزرا کا اجلاس ہوا تھا، جس میں وزیراعظم کو سینیٹ انتخابات کے نتائج پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے فیصلہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا اعتماد کا ووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے اسی ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کروں گا، میں چوہوں کی طرح حکومت نہیں کرسکتا، جس کومجھ پراعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ اقتدار عزیز ہوتا تو خاموش ہوکر بیٹھ جاتا، وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے، اگرعوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج میرےموقف کومکمل طورپرتقویت ملی ہے، ووٹ بیچنےاورخریدنےوالوں کوبےنقاب کروں گا، شفاف الیکشن کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی شفافیت کے لیے ہرفورم پرجائیں گے۔

خیال رہے سینیٹ الیکشن میں حکومت اسلام آباد کی نشست ہارگئی تھی ، پی ڈی ایم کے امیدواریوسف رضا گیلانی کامیاب اور حفیظ شیخ کوپانچ ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں