117

کیا سپرمارٹ جانے والے تمام لوگوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی؟

کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے بنائی جانے والی ویکسین اب مختلف ممالک میں منظوری کے بعد باقاعدہ استعمال کی جارہی ہے۔

امریکا میں بھی حکومت نے ویکسین کے ٹرائلز کے بعد اس کو لگانے کی منظوری دے دی جس کے بعد شہریوں کو اس کی خوراکیں بذریعہ انجکشن دی جارہی ہیں۔

ویسے تو کرونا ویکسین کے حصول کے لیے شہریوں کو پہلے سے درخواست دے کر اپنی باری کا انتظار کرنا پڑتا ہے مگر واشنگٹن میں مقیم قانون کے طالب علم گزشتہ دنوں سودا سلف لینے کے لیے سپر مارٹ پہنچے جہاں انہیں کرونا ویکسین لگا دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ میک میلان اور اُن کے دوست گزشتہ ہفتے سودا سلف لینے کے لیے واشنگٹن میں واقع ایک سپر مارٹ گئے۔

میلان کے مطابق سپر مارٹ میں ایک فارمیسی سیکشن بنا ہوا تھا وہ جب وہاں پر پہنچے تو ڈاکٹر نے انہیں کرونا ویکسین لگوانے کی پیش کش کی۔

’اس پیش کش کو سُن کر میں نے بغیر کسی خوف کے فوراً حامی بھر لی اور وہاں موجود کرسی پر بیٹھ گیا‘

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں