اسلام آباد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے شاہد خاقان عباسی کی بھی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ۔
شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار لطیف کھوسہ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کی درآمد کے دوران بہت بڑی کرپشن کی ۔ عدالت شاہد خاقان عباسی کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت قومی اسمبلی کی نشست سے فارغ کرے ۔ عدالت چیئرمین نیب کو نیب آرڈیننس پر عمل کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کرے ۔
سپریم کورٹ آمد کے موقع پر شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نوازشریف سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں پر کھل کر تنقید کے نشتر چلائے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایل این جی سکینڈل پانامہ سے بڑا ہے ۔ ایل این جی کے ڈاکومنٹس نکالنا آسان کام نہیں ۔ نوازشریف کی ساری ٹیم جی ایچ کیو کے گیٹ چار کی پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا حکمرانوں کو بے نقاب کریں گے ۔
137