24

پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ ہو گئے

کراچی: پی آئی اے کے 2 فضائی میزبان بیرون ملک  ( کینیڈا ) میں سلپ ہو گئے۔ 

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے 2 فضائی میزبان کینیڈا میں سلپ  ہوگئے جن میں  خالد محمود اورفداحسین شاہ شامل ہیں، دونوں کیبن کریوپاکستان سے ٹورنٹو فلائٹ پی کے 772 پر روانہ ہوئے تھے۔

کینیڈا سے واپسی پردونوں فضائی میزبان اپنی پرواز پر نہیں پہنچے، مذکورہ پرواز دونوں افراد کو چھوڑ کر واپس آئی، فدا حسین شاہ کا پرسنل اسٹاف نمبر 61277 اور خالد محمود کا پرسنل اسٹاف نمبر 60744 ہے۔

پی آئی اے کے متعدد فضائی میزبان پہلے بھی بیرون ممالک پروازوں سے سلپ ہو چکے ہیں، سلپ ہونے والے فضائی میزبانوں میں خواتین ایئر ہوسٹس اور مرد کیبن کریو شامل ہیں۔

دونوں فضائی میزبانوں کے سلپ ہونے کے حوالے سے کینیڈا کی مقامی اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے، تحقیقات مکمل ہونے پر دونوں فضائی میزبانوں کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،جس میں ملازمت سے برطرفی کے علاوہ واجبات کی ضبطگی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں