صحافت عظیم پیشہ ہے اس سے وابستہ لوگ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،مدثر اقبال بٹ
مل بیٹھنے کا موقع دینے کی خاطر ہم نے میڈیا ورکرز کیلئے افظار ڈنرز کا سلسلہ شروع کیا ہے،محمد امین نقیبی کی افطار ڈنر کے موقع پر گفتگو
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز پنجابی میڈیا گروپ کے ورکرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پنجابی میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ وائس چیئرمین بلال مدثربٹ اور صدر ندیم رضا نے خصوسی شرکت کی جبکہ پی جے اے کی جانب سے صدر پی جے اے لاہور محمد امین نقیبی ،خرم شہزاد مغل ڈپٹی سیکرٹری کینٹ،چیئرپرسن ایمان حیا ٹرسٹ فاؤنڈیشن میڈم تنزیلہ اسحاق،وسیم اکرم ،نبیلہ اکبر ، امجد مغل اور ملک منظور کھوکھر نے شرکت کی ۔اس موقع پر پنجابی میڈیا گروپ کے چیئرمین مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ صحافت عظیم پیشہ ہے اس سے وابستہ لوگ معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ہے پی جے اے لاہور کے صدر محمد امین نقیبی نے کہا کہ میڈیا ہاؤسز میں کام کرنے والے ورکروں کو مل بیٹھنے کا موقع دینے کی خاطر ہم نے میڈیا ورکرز کے لئے افظار ڈنرز کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی میڈیا ہاؤسزکے مالکان اور ورکرز کی جانب بہت حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔