134

ٹیلی گرام صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

واٹس ایپ کے متبادل کے طور پر سامنے آنے والی پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد میں‌ ہوشربا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کمپنی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

واٹس ایپ کی متنازع پرائیویسی پالیسی کے بعد صارفین نے متبادل کے طور پر پہلے ٹیلی گرام پھر سگنل اور پھر BiP کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ اب واٹس ایپ پر متحرک صارفین کی تعداد دن بہ دن کم ہورہی ہے۔

متنازع پرائیویسی پالیسی کے بعد صارفین نے واٹس ایپ پر اس قدر تنقید کی کہ پہلے سربراہ اور پھر کمپنی کو علیحدہ علیحدہ بیانات دے کر وضاحت پیش کرنا پڑی مگر اب بھی صارف کا اعتماد بحال نہ ہوسکا۔

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت جو صارف کمپنی کو اپنے ڈیٹا شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے گا اُس کا اکاؤنٹ 9 فروری کے بعد بند کردیا جائے گا۔

ٹیلی گرام ویسے تو 2013 میں تیار کی گئی مگر واٹس ایپ کی متنازع پالیسی نے اس ایپلیکیشن کی قسمت کو بدل کر رکھ دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنوری 2021 کے پہلے ہفتے میں متحرک صارفین کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران دنیا بھر سے 25 کروڑ صارفین نے ٹیلی گرام پر اپنے اکاؤنٹ بنائے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ 3 روز کے دوران ایشیا سے 38 فیصد، یورپ سے 21، لاطین امریکا سے 8 فیصد صارفین نے ٹیلی گرام کو جوائن کیا۔ یعنی ایشیا میں ٹیلی گرام استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ برس یعنی 2020 کے اختتام پر صارفین کی کُل تعداد 1 کروڑ پچاس لاکھ کے قریب تھی مگر اب جس تیزی کے ساتھ تعداد بڑھ رہی ہے اُس کی مثال گزشتہ 7 سال میں نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں