24

دنیائے انٹرنیٹ پر ہر سیکنڈ 530 سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف

لندن: سائبر سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے پیش کیے جانے والے نئے اعداد و شمار کے مطابق سائبر سیکیورٹی ماہرین روزانہ 4 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ممکنہ سائبر حملوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ٹیلی کام جائنٹس بی ٹی کا کہنا تھا کہ ہیکرز سائبر دفاع کی کمزوریوں کی نشاندہی کرنے کے لیے آٹو میشن اور مشین  لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ سے جڑی ڈیوائسز کی تلاش میں لگے رہے۔

بی ٹی ڈیٹا میں بتایا گیا کہ گزشتہ 12 ماہ میں آئی ٹی، دفاع، بینکنگ اور انشورنس سیکٹر پر سب سے زیادہ سائبر حملے کیے گئے۔ جبکہ خیراتی اداروں پر تقریباً 7 لاکھ 85 ہزار سائبر حملے کیے گئے۔

کمپنی کے مطابق ماہرین کی جانب سے ہر سیکنڈ 530 سے زائد ممکنہ سائبر حملوں کی نشان دہی کی گئی۔

کمپنی نے خبردار کیا کہ سائبر حملوں کے اس رجحان سے تحفظات میں اضافہ ہونا چاہیئے۔ بی ٹی کی جانب سے یہ اعداد و شمار سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے آگہی کے مہینے کے موقع پر شائع کیے گئے۔

کمپنی کے ایک عہدیدار ٹرسٹن مورگن کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں سائبر حملوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ دورِ حاضر کے کاروبار کی ساخت مختلف ہوئی ہے اور اب ہیکرز کے لیے انٹرنیٹ سے جڑی ڈیوائسز کے علاوہ ہدف کےلیے زیادہ قیمتی ڈیٹا اور اس سے حاصل ہونے والا فائدہ موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں