25

ٹِک ٹاک کا ویڈیو کے دورانیے میں اضافے کا اعلان

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹِک ٹاک جلد ہی اپ لوڈ کی جانے والی ویڈیو کے دورانیے کو 15 منٹ تک بڑھانے جارہی ہے۔

گزشتہ روز ٹِک ٹاک کی جانب سے 15 منٹ ویڈیو اپ لوڈ فیچر کی آزمائش کے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔ ساتھ ہی کچھ صارفین کی جانب سے نئے فیچر کے متعلق موصول ہونے والے ٹوٹیفکیشن کے متعلق بتایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کنسلٹنٹ میٹ نیوارا نے اپنی تھریڈز پوسٹ میں ٹِک ٹاک سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کا اسکرین شاٹ لگایا جس کا ٹائٹل ’اپ لوڈ لونگر ویڈیوز‘ تھا۔

tiktok

نوٹیفکیشن میں لکھا تھا کہ 15 منٹ تک کے دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کریں۔ یہ بات یقینی بنائیں کہ آپ کی ایپ اپ ڈیٹ ہے اور پھر اپنی ایپ یا ڈیسک ٹاپ سے ٹِک ٹاک ڈاٹ کام پر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔

بائٹ ڈانس کی ذیلی کمپنی ٹک ٹاک آہستہ آہستہ اپنی ویڈیو کے دورانیے میں اضافہ کر رہی ہے۔15 سیکنڈ کی ویڈیو سے شروع ہونے والی ایپ نے ویڈیو کے دورانیے کو پہلے ایک منٹ تک بڑھایا پھر تین منٹ تک اور فروری 2022 میں یہ دورانیہ 10 منٹ تک کر دیا گیا تھا۔

تاہم، یہ بات واضح رہے کہ 15 منٹ ویڈیو فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور اس کے اجراء کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں