34

آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملازمت کے منتظر اسکول ٹیچرز کیلیے بری خبر

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے حکم نامے کے منتظر امیدواروں کے آرڈر جاری ہونے سے روک دیے۔ 

ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے محکمہ تعلیم کو اپنی قانونی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فلحال آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے پرائمری اسکول ٹیچرز (پی ایس ٹی) اور جونئیر ایلیمنٹری سکول ٹیچرز جے ایس ٹی کی بھرتیوں کا عمل عدالت کی جانب سے نئی بھرتیوں پر دیے گئے حکم امتناعی کے باعث روک دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں تمام تقاضے پورے کرنے کیلئے محکمہ تعلیم کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل سے قانونی رائے طلب کی گئی تھی کہ ٹیسٹ پاس کرنے والے جن اساتذہ کی بھرتیاں رہ گئی تھیں تاکہ ان کو تمام قانونی معاملات طے کرکے فوری طور پر آرڈر دیے جاسکیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے قانونی رائے دیتے ہوئے ان بھرتیوں کو روکنے کا مشورہ دیا ہے- ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے لیگل رائے میں لکھا کہ جب تک عدالت میں آئینی پٹیشنز 508 اور 509 سمیت دیگر درخواستوں کے حتمی فیصلے نہیں ہوجاتے تب تک تمام نئی اور پرانی بھرتیوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔

جس کے بعد محکمہ تعلیم نے ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود آئی بی اے پاس اساتذہ کو پوسٹنگ کے احکامات جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں