137

خبردار! کریڈٹ کارڈ چوری کرنے کیلئے نئے حربوں کا استعمال ہونے لگا

لاہور: سائبر کرائم میں ملوث عناصر اب کریڈٹ کارڈز کو چوری کرنے کیلئے نت نئے حربے استعمال کرنے لگے ہیں تاکہ صارفین کی رقوم کو ہتھیایا جا سکے۔

سائبر کرائم میں ملوث افراد ایک نیا سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ سوشل میڈیا کے بٹنوں کے لیے استعمال ہونے والی تصاویر کے اندر چھپ جاتا ہے۔

اس انوکھے سافٹ ویئر کے ذریعے آن لائن سٹورز میں استعمال ہونے والے کریڈٹ کارڈ سے رقوم کی چوری کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ ان سائبر حملوں میں معلومات کو چھپانے کے طریقہ کار کو عام طور پر اینٹی وائرس پروگراموں سے فراڈ کوڈ کو چھپانے کے طریقے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

اس میں فائلوں کے اندر نقصان دہ کوڈ رکھ کر وائرس سے پاک فائلیں دکھائی دیتی ہیں۔ یہ مالویئر ایک ایسی تکنیک کا استعمال کرتا ہے جسے معلومات کو چھپانے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تکنیک سے مراد کسی اور شکل میں معلومات کو چھپانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں