131

چین میں ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ادویات کی ترسیل

چین میں پہلی مرتبہ ادویات کی ترسیل کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جارہا ہے۔
چین کے صوبہ سیچون (sichuan) کے ایک دور دراز گاؤں میں سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جن میں روز بچوں کے اسکول جانے کا مسئلہ سب سے اہم تھا۔
تاہم بچوں کو اسکول جانے کے لیے گزشتہ برس چینی حکومت نے اسٹیل کی سیڑھیاں فراہم کیں جس سے یہ مسئلہ تو حل ہوگیا۔
لیکن پہاڑی گاوں میں سیڑھیاں بنانے کے باوجود بھی مشکلات کا سامنا رہا کیونکہ اگر کسی گاؤں والے کو شہر سے کبھی ادویات یا روز مرہ کی چیزیں لانا ہو تو آنے جانے میں 6 سے 8گھنٹے گزر جاتے تھے ۔
یہی وجہ ہے کہ اس گاؤں میں چین کی مقامی حکومت اور ای کامرس کمنپی جے ڈی کی مشترکہ کاوشوں سے اس سال ادویات کی فراہمی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کو متعارف کروایا گیا ہے۔
ڈرون کی مدد سے ادویات 10 منٹ کے اندر گاؤں میں میسر آجاتی ہیں اور لوگوں کو گھنٹوں لگا کر آنے جانے کی پریشانی بھی ختم ہو چکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں