144

نابینا افراد کو چلنے کیلئے سہارے کی ضرورت نہیں، انوکھی ٹوپی تیار

نابینا افراد کو چلنے کےلیے اب کسی سہارے کی ضرورت نہیں، لاہور کے طالب علم نے نابینا افراد کےلیے منفرد ٹوپی تیار کرلی جسے پہن کر نابینا افراد بغیر لاٹھی چل سکیں گے۔

پاکستان میں ایسا ٹیلنٹ اور جذبہ انسانیت موجود ہے جو دنیا کے دیگر ممالک میں بھی نظر نہیں آتا، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے سائنس کے طالب علم محمد احمد ہیں جنہوں نے نابینا افراد کی بڑی مشکل حل کردی۔

فائنل ایئر کا پروجیکٹ بناتے ہوئے محمد احمد نے نابینا افراد کےلیے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی ٹوپی تیار کی ہے جو نابینا افراد کو اردگرد موجود چیزوں کا احساس دلائے گی اور وہ اس کی مدد سے بغیر چھٹری کے چل سکیں گے۔

نوجوان نے ٹوپی میں دو سینسر لگائے ہیں جو ڈھائی میٹر میں آنے والی کسی بھی چیز سے نابینا شخص کو وائبریشن کے ذریعے آگاہ کرے گا کہ کچھ ہی فاصلے پر رکاوٹ ہے۔

محمد احمد نے کہا کہ میں اس پروجیکٹ کو مفت چلانا چاہتا ہوں اور حکومت کی مدد سے اسے تیار کرکے نابینا افراد میں مفت تقسیم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد ہوسکے۔

طالب علم نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال سے اس پروجیکٹ پر کام کررہا ہوں اور ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔

نوجوان نے بتایا کہ اس میں دو موڈز ہیں، پہلا اگر اس کو وائبریش موڈ پر رکھا ہے اگر دائیں طرف رکاوٹ ہوگی تو دائیاں سینسر وائبریٹ کرے گا اور اگر بائیں طرف ہوگی تو بائیاں سینسر وائبریٹ ہوگا اور اگر سامنے ہوگی رکاوٹ تو دونوں سینسر وائبرئٹ ہوں گے، اس سے پتہ چل سکے گا کہ کس طرف رکاوٹ ہے اور حادثوں سے بچا جاسکے گا۔

دوسرا موڈ آواز ہے، دو موڈ اس لیے رکھے گئے ہیں تاکہ اگر کسی رش وایل جگہ پر آواز نہ آئے تو وائبریشن کے ذریعے ڈیوائس نابینا شخص کو آگاہ کرے۔

محمد احمد نے بتایا کہ ٹوپی میں استعمال ہونے والی سینسرز اصل میں کار پارکنگ سینسرز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں