128

تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ ہنگری نے جیت لیا

  تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہنگری کی تیمیا بابوش نے یوکرائن کی کترینا کو ہرا کر ایونٹ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا ہے۔ تائیوان ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہنگری کی تیمیا بابوش اور یوکرائن کی کترینا مد مقابل ہوئیں۔

ہنگری کی کھلاڑی نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ دوسرے سیٹ میں بھی انہوں نے مخالف کھلاڑی کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ تیمیا نے اس بار با آسانی چھ ایک سے فتح حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے ٹائٹل پر قبضہ جما لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں