142

پی سی بی ایوارڈز 2020 کا اعلان، بابراعظم کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دو ہزار بیس کے ایوارڈز کا اعلان کردیا، کراچی کنگز کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے سال کا بہترین ایوارڈ اپنے نام کرلیا، نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری بنانے والے فواد عالم بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایمرجنگ مینز ڈومیسٹک مینز کرکٹر آف دی ایئر، انفرادی کارکردگی آف دی ایئر، وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر، ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور سب سے زیادہ قیمتی کرکٹر آف دی ائیر سمیت اسپرٹ آف دی کرکٹ، امپائر آف دی ائیر اور بہترین کارپوریٹ اچیوومنٹ ایوارڈز حاصل کرنے والے کرکٹرز اور امپائر کی فہرست شائع کردی، تمام کٹیگریز کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیا گیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو وائٹ بال میں سال کا بہترین کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سینچری اسکور کرنے پر سال کی بہترین انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ فواد عالم کو دیا گیا۔

ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے نام رہا۔

مینز ایمرجنگ انٹر نیشنل کرکٹ آف دی ایئرکا ایوارڈنسیم شاہ کےنام رہا۔

ڈومیسٹک کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ کامران غلام نے جیتا, کامران غلام ڈومیسٹک کرکٹ میں خیبر پختونخواہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔

وومن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ عالیہ ریاض نے جیت لیا

امپائر آف دی ایئر کے کٹیگریز میں احسن رضا، آصف یعقوب، غفار کاظمی اور شوزب رضا کو شامل کیا گیا تاہم قرعہ آصف یعقوب پی سی بی امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ کے حقدار بنے۔

ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لئے عائشہ نسیم ، فاطمہ ثناء، نجیہ علوی اور سیدہ عروب شاہ کے درمیان مقابلہ تھا، ویمن ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ فاطمہ ثنا کے نام رہا۔

اسی طرح مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ روحیل نذیر کے نام رہا، اس کٹیگری میں محمد ہریر، مبصر خان اور قاسم اکرم کو شامل کیا گیا تھا۔

کرکٹ کی ممتاز شخصیات پر مشتمل آزاد جیوری نے بارہ مختلف کٹیگریز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا، ان بارہ میں سے دس کٹیگریزکھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی سے متعلق تھیں، اس دوران جیوری نے کھلاڑیوں کی کارکردگی، حریف ٹیم، اسکی پرفارمنس سے میچ پر مرتب اثرات سمیت کئی پہلوؤں کو پیش نظر رکھا۔

پی سی بی کے مطابق یہ تمام ایوارڈز جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کے دوران گراؤنڈ میں دئیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں