169

’’ایرون سمرز کی شمولیت بیٹسمینوں کے لیے مختلف تجربہ ہوگا‘‘

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ ایرون سمرز کی تیز بولنگ لوکل بیٹسمینوں کے لیے ایک مختلف تجربہ ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) شیڈول کے مطابق منعقد ہوگی اور اس مرتبہ کوشش کی جارہی ہے کہ شائقین بھی میچز دیکھنے اسٹیڈیم آئیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کورونا وائرس کی صورت حال پر منحصر ہوگی۔

ندیم خان نے کہا کہ پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا انعقاد اپنی موجودہ تاریخوں میں ہی ہوگا، ایونٹ میں شرکت کے لیے غیرملکی کھلاڑیوں سے رابطے جاری ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی مشکل صورت حال میں ڈومیسٹک سیزن کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہورہا ہے ہماری توجہ اب کلب کرکٹ کرانے پر مرکوز ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نیشنل کپ کھیلنے پاکستان پہنچے ہیں وہ ایونٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے، فاسٹ بولر نے شعیب اختر کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں