174

پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ، 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور : دودورہرہ جنوبی افریقہ کےلیے پاکستان ویمنز ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، جویریہ خان پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں بسمعہ معروف کو شامل نہیں کیا گیا، جس کے بعد جویریہ خان کو دورہ جنوبی افریقہ کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم کے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، دیانا بیگ اور فاطمہ ثنا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کائنات امتیاز، منیبہ علی اور ناہید خان کو بھی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم دورہ جنوبی افریقہ میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، ون ڈے سیریز 20 سے 26 جنوری تک ہوگی جبکہ ٹی 20 سیریز 29 جنوری سے تین فروری تک ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں