158

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کیوی کپتان کے لئے بڑی خوشخبری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے میچ کے بعد ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے تحت بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن پہلے نمبر پر آگئے، ٹیسٹ بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کا دوسرا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تنزلی ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ پہلے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں عدم شرکت کے باوجود پاکستان کےبابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے، انگلینڈ کے اسٹوارٹ براڈ دوسرے نمبر پر آگئے ساتھ ہی آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کی ترقی ہوئی ہے، جو آئی سی سی رینکنگ میں پانچویں نمبرپر آگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے باولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولرز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں