8

’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں کی کمزور ٹیم منتخب کی‘‘

سابق کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’’سلیکشن کمیٹی نے بڑے ناموں پر مشتمل کمزور ٹیم منتخب کی ہے‘‘۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گھر بیٹھے کھلاڑیوں کو بلا کر ٹیم مضبوط بنانے کی کوشش کی، بابر کو کسی وجہ سے کپتانی سے ہٹایا گیا لیکن پھر بنادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو 2 ماہ میں ہی کپتانی سے ہٹانے کی کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی، ٹیم کو بہتر بنانے کیلئے 4 سالہ منصوبہ لایا تھا لیکن دو ماہ بعد ہی مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

محمد حفیظ نے بابراعظم کی کپتانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب کپتان تھے تو ان پر ہر گروپ کو نوازنے جیسے الزامات بھی لگے۔

واضح رہے کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر حفیظ اور سابق چیرمین پی سی بی رمیز راجا بھی متعدد مواقعوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں جبکہ سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے بھی سابق کرکٹر کے بیان کو انکی اپنی ذاتی رائے قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں