قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کی دلچسپ یاد تازہ کردی۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ یہ بتارہے ہیں کہ سال 1999 میں ہوبارٹ ٹیسٹ میچ کے دوران جسٹن لینگر واضح طور پر آؤٹ ہوگئے تھے تاہم امپائر پیٹر پارکر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلوی بیٹر جسٹن لینگر آؤٹ ہونے کے باوجود کریز چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔
اس موقع پر وسیم اکرم کے ساتھ ایشا گوہا اور مارک ہاؤرڈ کمنٹری کے دوران انکے ہمراہ موجود تھے، جو واقعے کو سننے کے بعد ہنسنے لگے۔