55

ویرات کوہلی نے پھر نمبر ون بیٹسمین کی پوزیشن پر نظریں جمالیں

دبئی: بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کے قریب پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے حالیہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنائے جس کی وجہ سے وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر 791 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے  ورلڈ کپ میں تین سنچریاں بناکر سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

بھارتی بلے باز شبمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 769 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

بولرز کی درجہ بندی میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 741 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 703 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت محد سراج 699 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جسپریت بمراہ 685 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ نمبر 10 سے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں