لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوٹئنٹی اور شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کردیا۔
مکی آرتھر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم ڈائیرکٹرمقرر کر دیا گیا جبکہ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر سمیت تمام کوچز کو ہٹا دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کوچنگ پینل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔