22

بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر رضوان کا ردعمل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے اعلان اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بطور کپتان کارکردگی کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے اور اپنی خدمات ملک کیلیے بطور بیٹسمین جاری رکھنے کا اعلان کیا۔


بابر اعظم کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان پر محمد رضوان نے انہیں زبردست انداز سے خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’کپتان، آپ دلوں کے کپتان ہوں‘۔ رضوان نے لکھا کہ ’کوئی شک نہیں کہ آپ پاکستانی تاریخ کے عظیم بلے باز ہیں‘۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم نے قومی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا

وکٹ کیپر نے لکھا کہ ’بابر کی بطور کپتان پاکستان کیلیے ایمانداری، محبت، سوچ اور کاوشیں بہت شاندار رہیں‘۔ انہوں نے دعا دی کہ آپ پاکستان کیلیے اسی طرح چمکتے دمکتے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں