22

دورہ آسٹریلیا؛ امام الحق شادی کے باعث ٹریننگ کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے

قومی کرکٹر امام الحق شادی کی تیاریوں کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز کیلئے لگنے والے ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق شادی کی تقریبات کے باعث دورہ آسٹریلیا سے قبل لگنے والے ٹریننگ کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ کا کیمپ راولپنڈی میں 24 سے 27 نومبر تک لگے گا تاہم امام الحق کی شادی کی تقریبات 25 اور 26 نومبر کو شیڈول ہیں جسکی وجہ سے وہ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

امام الحق کا نکاح 25 نومبر 2023 بروز ہفتہ کو طے پایا ہے جبکہ اگلے روز لاہور میں دعوت ولیمہ کی تقریب منعقد ہوگی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور کرکٹ سے وابستہ اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں