23

’’انگلینڈ کیخلاف بہتر نیٹ ریٹ سے میچ جیتنے کی منصوبہ بندی کرلی‘‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف بہتر نیٹ ریٹ سے میچ جیتنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف اہم میچ میں نیٹ ریٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پلاننگ کی ہے تاہم ایسا نہیں کہ اندر جاکر اندھا دھند فائر کھول دیں، اگر فخر زمان 20-30 اوورز تک کریز پر رہتے ہیں تو بڑا اسکور حاصل کرسکتے ہیں۔

ورلڈکپ 2023 سے پاکستان کے ممکنہ اخراج کے خدشات پر بابراعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا کھیل اتفاقات سے بھرپور ہے، کوئی نہیں جانتا کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کسی ایک شعبے بالنگ یا بیٹنگ کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے، ہم مجموعی پلان پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ پاکستان 1999 کے بعد سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، ہم نے ٹی20 ورلڈکپ اور چیمیئنز ٹرافی جیتی ہے البتہ میگا ایونٹس میں پرفارمنس کو تسلسل نہیں رہا۔

کپتانی سے متعلق سوال پر بابراعظم نے کہا کہ میری قیادت کے حوالے سے فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا تاہم فی الحال ہماری توجہ آخری لیگ میچ میں اچھی پرفارمنس دینے پر موکوز ہے۔

انہوں نے کپتانی کے حوالے سے ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز پر بات کرنا آسان ہے، تمام افراد کے پاس میرا نمبر ہے اگر کوئی تجویز ہے تو مجھے ٹیکسٹ کردیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں