22

ورلڈکپ؛ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈکپ کے 42 ویں میچ میں ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔ جنوبی افریقا نے بغیر کسی نقصان کے 2 اوورز میں 6 رنز بنالیے۔

اس سے قبل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

عظمت عمرزئی کے ناقابل شکست 97 رنز کی بدولت افغانستان یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوپائی ورنہ ایک موقع پر اس کے 7 کھلاڑی کوئی خاطر خواہ اننگز کھیلے بغیر پویلین لوٹ آئے تھے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے جیرالڈ کوئٹزی نے 4  کیشو مہاراج اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جب کہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کا اسکواڈ

کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی

افغانستان کا اسکواڈ

کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں