21

ورلڈکپ؛ کیا پاکستان اب بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے؟

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں تقریباً معدوم ہوچکی ہیں لیکن ایک طریقہ اب بھی موجود ہے جو گرین شرٹس کو ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل کرسکتا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم معرکہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا، اگر پاکستان جیت کر پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو معاملہ کچھ یوں گا! پاکستان مقررہ 50 اوورز میں 400 رنز بنائے جواب میں انگلش سائیڈ کو محض 112 رنز تک محدود رکھے۔

مثال کے طور پر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو پاکستان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی، پاکستان کو یہ 284 بالز یا یہ سمجھیں کہ 47.2 اوورز پہلے ہدف حاصل کرنا ہوگا، جو کرکٹ کی تاریخ میں ناممکن ہے۔

سری لنکا کیخلاف جیت کے بعد نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور انکا نیٹ ریٹ +0.743 ہے جبکہ پاکستان 8 پوائنٹس کے ساےھ +0.036 کے نیٹ ریٹ کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

1

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں