24

ورلڈ کپ؛ ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 31 ویں میچ میں 205 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.1 اوورز 204 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، تنزید حسن صفر، نجم الحسن شنتو 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

چوتھی وکٹ کی شراکت میں لٹن داس اور محمود اللہ ریاض کے درمیان 79 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم لٹن 45 جبکہ محمود اللہ 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں مشفق الرحیم 5، کپتان شکیب الحسن 43، توحید ہردوئے 7، مہدی حسن میراز 25، تسکین احمد 6 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 اور محمد وسیم جونئیر نے 3، 3 جبکہ حارث رؤف 2 اور افتخار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میچ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ ٹیم کا مورال بلند ہوسکے، میگا ایونٹ میں اب تک اُس طرح پرفارم نہیں کرسکے جس کی امید تھی۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، پلئینگ الیون میں امام الحق، محمد نواز اور شاداب خان کی جگہ سلمان علی آغا، فخر زمان اور اسامہ میر اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان الیون:

کپتان بابراعظم، فخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، اسامہ میر، محمد وسیم جونئیر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف۔

بنگلادیش الیون:

کپتان شکیب الحسن، لٹن داس، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، محمود اللہ، مہدی حسن میراز، مہدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں