129

میرے اداکار ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں، راجکمار راؤ

ممبئی:بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ ان کے اداکار ہونے اور فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران راجکمار راؤ نے بتایا میں اداکار ہوں اس کی وجہ صرف شاہ رخ خان ہیں۔ انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر  میں نے شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا کیونکہ میرا اور ان کا شوبز کا سفر ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

راجکمار راؤ نے کہا شاہ رخ خان نے مجھے سیکھایا اگر تمہارے خواب بڑے ہیں اور تم محنت کرنے کے لیے تیار ہو تو تمہارے خواب ضرور پورے ہوں گے۔ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کتنے دلکش ہیں اور وہ کس طرح ہر ایک کو سب سےخاص محسوس کرواتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جب میں ان سے پہلی بار ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ملا تھا تو وہ مجھ سے بہت اچھی طرح ملے تھے ۔ راجکمار راؤ نے کہا  میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن وہ دن میری زندگی کا سب سے بڑا اور خاص دن تھا۔

واضح رہے کہ راجکمار راؤ اور پریانکا چوپڑا کی فلم’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ 22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی انہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے پریانکا کے کام سے متاثر رہاہوں وہ ایک اچھی کو اسٹار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں