128

لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں، امیتابھ بچن

ممبئی: نامور بھارتی اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے آج کل منہ بند رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

مشہور بھارتی اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتے ہیں اور مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے ہی گپ شپ کرتے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بیٹی کی پیدائش پر انوکھے انداز میں مبارک باد دی تھی جس کو بالی ووڈ اداکار اور کچھ مداحوں نے خوب سراہا تھا تاہم بعض مداحوں کی جانب سے شدید تنقید بھی کی گئی تھی۔

امیتابھ بچن نے مداح کی اس بات پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی میں نے ایسے دن بھی دیکھے ہیں جب الہٰ آباد میں ہمیں اپنے گھر کا دروازہ بند نہیں کرنا پڑتا تھا، ہمارے گھر کا مین دروازہ بھی ہمیشہ کھلا رہتا تھا تاہم اب ایسا ممکن نہیں بلکہ لوگ تو اب مجھے اپنی زبان پر تالا لگانے کا مشورہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اپنا منہ بند رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں