139

’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے چینی باکس آفس پر تاریخ رقم کردی

بالی وڈ فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ کم بجٹ کی حامل فلم ہے، جس میں ’دنگل‘ میں کام کرنے والی ننھی اداکارہ زائرہ وسیم نے اہم کردار کیا ہے۔

 فلم میں عامر خان بھی مختصر کردار میں نظر آئے، جو بھارتی باکس آفس پر بھی 62 کروڑ روپے کی کمائی کرکے سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔

اور اب 15 کروڑ کروپے کی لاگت سے بنائی جانے والی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے چینی باکس آفس پر 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔

فلم نے 2 ہفتوں میں 509 کروڑ (8 ارب 82 کروڑ) پاکستانی روپوں سے زائد کی کمائی کی ہے جس کے بعد باکس آفس پر فلم کی ریکارڈ توڑ کمائی کی امید کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے چینی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں