104

صنم جنگ نے ایک بارپھرطلاق سے متعلق باتوں پرمداحوں کوآڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: مارننگ شوہاسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔

کچھ دن قبل مارننگ شو ہاسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شوہر قسام سے علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں۔

اس موضوع پرباتیں تب ختم ہوئیں جب خود اس پرصنم جنگ نے صاف صاف بتایا کہ وہ اپنے شوہرکے ساتھ خوشگوار زندگی گزاررہی ہیں۔ اداکارہ نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریزکیا جائے توبہترہے۔ مجھ سے اور میرے اہل خانہ سے کچھ ہمدردی رکھیں کیونکہ ہم بھی انسان ہی ہیں۔

ایک بارپھراداکارہ نے کہا کہ ان کے شوہربے حد خوش رکھنے والے اورقدرکرنے والے ہیں، ہم دونوں خوشگوارزندگی گزاررہے ہیں، اگرہماری کبھی طلاق ہوئی بھی تو لوگوں کی وجہ سے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں