122

ماضی کے معروف وِلن کی المناک موت کس حال میں ہوئی؟

لاہور: (ویب ڈیسک) بی ٹاؤن کی کئی فلموں میں اپنی مایہ ناز اداکاری کے جوہر دکھانے والے ماضی کے اداکار رامی ریڈی اپنی اداکاری کی بدولت ایک خطرناک وِلن معلوم ہوتے تھے، تاہم ان کے آخری آیام نہایت کرب میں گزرے، اور انہیں شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔
    معروف اداکار اپنے آخری ایام میں جگر کے عارضے کی وجہ سے کافی کمزور ہوگئے تھے، وہ 14 اپریل 2011 کو اس دنیا سے رخصت ہوئے۔  رامی 1 جنوری 1959 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بے شمار تامل فلموں میں بھی اداکاری کی۔رامی ریڈی نے نے ‘دل والے، وقت ہمارا ہے، اعلان اور خُدّار’ جیسی بولی وڈ فلموں میں اداکاری کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں