99

کنگنا نے کرن جوہر سے بہتر تعلقات پر خاموشی توڑ دی

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اور فلمساز کرن جوہر کے درمیان 2017 میں اقربا پروری کے معاملے پر پورا سال جھگڑا رہاتاہم 2018 کے آغاز میں ہی انکے درمیان بہتر تعلقات اور مصالحت کی خبریں سامنے آئیں ۔
ممبئی : (  ) رواں ماہ 13 جنوری کو کنگنا نے کرن جوہر کے شو انڈیاز نیکسٹ سپر سٹارز کی ریکارڈنگ میں شرکت کی جو 28 جنوری کو نجی چینل پر نشر کیا گیا جس میں اداکارہ نے کرن جوہر سے اپنے بہتر تعلقات کی وضاحت کردی۔کنگنا نے شو میں کہا کہ کرن جوہر کیخلاف اقربا پروری سمیت دیگر معاملات کے الزامات لگانا یا ان کیخلاف بیان دینا انکا ذاتی ایجنڈا نہیں تھا ۔ اداکارہ نے وضاحت کی کہ انکے ذاتی طور پر کسی بھی اداکار، فلمساز یا کرن جوہر سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔ اسی شو کے ایک سیگمنٹ میں کنگنا نے اپنے اور ریتک روشن کے تعلقات کے بارے میں ایک بار پھر بتایا کہ ان کی محبت کی داستانیں تو تمام نیوز چینل اور اخبارات کی زینت بنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں