117

اداکارہ پریتی زنٹا آج تینتالیسویں سالگرہ منا رہی ہیں

بالی ووڈ ڈمپل گرل نے فلم ” دل سے ” سے کیریئر کا آغاز کیا، 2016 میں شادی کے بعد بالی ووڈ کو خیر باد کہہ دیا تھا
لاہور (  30 Diz ) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنتا نے زندگی کی تینتالیس بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے اپنی پہلی ہی فلم کے لئے فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ ہماچل پردیش کے پہاڑی علاقے شملہ میں اکتیس جنوری انیس سو پچھہتر کو پیدا ہوئی پریتی زنٹا نے انیس سو اٹھانوے میں بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ ان کے ٹیلنٹ نے پہلی ہی فلم   دل سے   سے ناقدوں اور فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
اسی برس ریلیز ہوئی فلم سولجر نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ کل ہو نہ ہو، کوئی مل گیا، ویر زارا، دل چاہتا ہے، سلام نمستے ، کبھی الوداع نہ کہنا ان کی بہترین فلموں میں شامل ہیں۔ انتیس فروری دو ہزار سولہ کو پریتی نے امریکا کے جین گوڈینو سے شادی کر کے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں