148

ملک کے اچھے مستقبل کیلئے عمران خان کوایماندار لوگوں کی ضرورت ہے، سارہ لورین

کراچی: اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ ملک کے مستقبل کے لیے وزیراعظم عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

چند روز قبل اداکار فرحان علی آغاز نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔

فرحان علی آغا نے مزید کہا تھا وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

اداکارہ سارہ لورین نے فرحان علی آغا کے پی ٹی آئی میں شمولیت پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا فرحان کے اس بیان سے متفق ہوں کہ ملک کے اچھے مستقبل کے لیے عمران خان کو ایماندار اور اچھے لوگوں کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں