209

ایمن اور منال خان کے والد انتقال کرگئے

کراچی: اداکارہ ایمن خان اور منال خان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

ایمن اور منال کے والد کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری پر دی اور کہا کہ نماز جنازہ کے بارے میں جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔

ایمن اور منال خان کے والد گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے۔ منال خان نے چند روز قبل انسٹاگرام پر اپنے والد کی طبیعت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد شدید بیمار ہیں اور لوگوں سے اپیل کی تھی کہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں