127

شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمان کی والدہ انتقال کر گئیں

چینائی: بھارت میں عالمی شہرت یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم چند روز سے علیل تھیں اور دوران علاج چینائی کے ایک اسپتال میں دم توڑ گئیں۔

شوہر کے جلد انتقال کرجانے کے سبب کریمہ بیگم ہی نے بچوں کی پرورش کی۔اے آر رحمان بچپن میں بیمار رہنے لگے اور علاج معالجے کے پیسے نہ تھے تو ان کی والدہ درگاہ جایا کرتی تھیں جہاں سے معروف موسیقار کو صحت ملی۔

بچوں کی صحت یابی کے بعد کریمہ بیگم کی درگاہ سے عقیدت میں اضافہ ہوگیا اور انہوں نے دونوں بچوں سمیت درگاہ کے پیر کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

اسلام قبول کرنے کے بعد اے ایس دلیپ کمار کو درگاہ کے پیر نے ’اللہ رکھا رحمان‘ کا نام دیا جو بعد میں اے آر رحمان سے مشہور ہوا جب کہ والدہ کا نام کریمہ بھی درگاہ میں ہی رکھا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں