139

اداکار فرحان علی آغا کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

کراچی: پاکستانی اداکار فرحان علی آغا نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران معروف اداکار فرحان علی آغا نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے جب کہ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں