161

ملکہ ترنم نورجہاں کی نواسی نے نانی کا روپ دھارکرسب کوحیران کردیا

ملکہ ترنم نورجہاں کی نواسی نتاشا خالد نے اپنی نانی کا روپ دھارکرسب کو حیران کردیا۔

ملکہ ترنم نورجہاں اتنی ورسٹائل گلوکارہ تھیں کہ آوازسے لے کران کے اندازکے بھی مداح دیوانے تھے۔ اس باران کے اسٹائل کی کاپی کسی اور نے نہیں بلکہ ان کی نواسی نتاشا خالد نے کی جوہوبہوان ہی کی طرح لگ رہی ہیں۔

انتقال کے 20 سال گزرنے کے بعد بھی ان کا خاندان انہیں بے حد یاد کرتا ہے۔ میڈم نورجہاں کی نواسی نتاشا خالد نے کہا کہ نانی کے اسٹائل ہر کوئی کاپی کرتا ہے کیونکہ لوگ آج بھی ان سے بہت محبت کرتے ہیں۔

کچھ عرصے قبل نامورپاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے بھی ملکہ ترنم نورجہاں کو منفردانداز میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں