121

بھارتی اداکارہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

ھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے آنجہانی اداکارہ چترا کامراج کو خودکشی پر اکسانے کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان چترا کامراج چنئی کے مقامی ہوٹل میں 9 دسمبر کو مردہ پائی گئیں تھی اور ان کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

اداکارہ کی رواں سال اگست میں ہی بزنس مین ہیمانتھ سے منگی ہوئی تھی اور دو ماہ قبل ہی دونوں نے شادی بھی رجسٹرڈ کرائی تھی تاہم روایتی طور پرشادی جنوری میں ہونا تھی۔ 

ادکارہ نے رواں ماہ 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں خودکشی کرلی تھی جس کے بعد ان کے گھر والوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیاتھا۔

پولیس نے تحقیقات کے بعد ان کے شوہر ہیمانتھ کو اداکارہ کو خود کشی کیلئے مجبور کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات ریکور کرکے شواہد اکٹھے کیے تاہم ان کے شوہر نے یہ پیغامات ڈیلیٹ کرکے پولیس کو فون دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں