169

سارہ خان کے والد انتقال کرگئے

کراچی: اداکارہ سارہ خان اور نورظفر خان کے والد کا انتقال ہوگیا۔

سارہ خان کے والد کے انتقال کی خبر ان کی شادی کی فوٹوگرافی کرنے والے فوٹوگرافر عبدالصمد ضیا نے گزشتہ روز  اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی تھی۔ اور سارہ خان کے اہل خانہ کے لیے صبر اور ان کے والد کی مغفرت کی دعا کی تھی۔

سارہ خان نے بھی آج اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے والد کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کا جنازہ ظہر میں اٹھایا جائے گا اور انہیں سخی حسن قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سارہ خان رواں سال جولائی میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں