146

مسلسل 3 ایوارڈز؛ یاسر نے اقرا کو شوبز کا وسیم اکرم کہہ ڈالا

لاہور: اداکار یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کو  بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ پر فخر ہے۔

حال ہی میں ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے والے اداکار یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اداکارہ اقرار عزیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ ایک اچھی دوست اور بیوی بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے۔

اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک کرنا، زبردست کامیابی ہے۔ انہوں نے لکھا ’’بیگم اقرا عزیز‘‘ آپ کو 2 سال میں 3 بہترین اداکارہ کے ایوارڈز لینے پر مبارکباد، ایسی ہیٹ ٹرک تو لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے بھی نہیں کی۔

دوسری جانب اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر کے جانب سے اس پذیرائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے کا شکریہ، تم نے مجھے اتنی طاقت اور پیار دیا کہ یہ سب غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے‘‘۔

واضح رہے اداکارہ کو 2019 میں ڈرامہ سیریل ’’سنو چندا‘‘ کے لیے بیسٹ ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ اقرا کو رواں سال ڈرامہ سیریل ’’رانجھا رانجھا کردی‘‘ کیلیے کریٹکس چوائس میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں