11

پُشپا 2 کا پہلا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

ممبئی:  ساؤتھ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے ‘الو ارجن’ کی مقبول ترین فلم ‘پُشپا’ کے سیکوئل ‘پُشپا 2′ کے پہلے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔

سال 2021 میں تامل اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی فلم ’پشپا: دا رائز‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر حکمرانی کرتے ہوئے پوری دُنیا میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے۔

‘پشپا: دی رائز’ کی ریکارڈ توڑ کمائی اور مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے ‘پشپا 2: دی رول’ کے نام سے سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا، فلم کے سیکوئل کی شوٹنگ اگلے ماہ مئی میں مکمل ہوجائے گی اور رواں سال اگست میں یہ سیکوئل سینما گھروں کی زینت بنے گا۔

اب پروڈیوسر اور ہدایتکار سوکمار نے مداحوں کا انتظار ختم کرتے ہوئے پشپا مووی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل پر ‘پشپا 2: دی رول’ کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔

یہ پوسٹر رشمیکا مندانا کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کی فلم ‘پشپا 2: دی رول’ کی پہلی جھلک دکھائی گئی ہے۔

پوسٹر شیئر کرتے ہوئے فلمسازوں نے رشمیکا مندانا کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی اعلان کیا کہ ‘پشپا 2: دی رول’ کا پہلا ٹیزر 8 اپریل کو ریلیز ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق الو ارجن نے ‘پشپا: دی رائز’ کے لیے بھارتی 45 کروڑ روپے معاوضہ لیا تھا جبکہ انہوں نے ‘پشپا 2: دی رول’ کے لیے بھارتی 85 کروڑ کا معاوضہ لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں