13

عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی کے عقیقے کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کی بیٹی ‘جہاں آرا سعید’ کے عقیقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عروہ حسین نے اپنی بیٹی ‘جہاں آرا سعید’ کے عقیقے کے خوبصورت لمحات کو ویڈیو کی شکل میں اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔

ویڈیو میں عروہ اور فرحان سعید کی بیٹی کا چہرہ تو نہیں دیکھا جاسکتا لیکن اس جوڑی کی جہاں آرا کے پاؤں کو خاص طور پر دکھایا گیا ہے کیونکہ عقیقے کی تقریب میں اداکارہ نے اپنے بچپن کے جوتے بیٹی کو پہنائے۔

عروہ حسین نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ماہِ رمضان سے ایک ہفتہ قبل اپنے ننھی پری کے لیے عقیقے کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہماری ننھی پری جہاں آرا اپنے عقیقے کی تقریب میں پہلی بار اپنے پورے خاندان سے ملی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ اس عقیقے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میری بیٹی نے میرے بچپن کے جوتے پہنے جوکہ میری والدہ نے کئی سالوں سے سنبھال کر رکھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے دسمبر 2016 میں شادی کی تھی اور رواں سال 3 جنوری کو اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے 5 جنوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں