39

قتل کی دھمکیاں؛ سلمان خان اپنے فارم ہاؤس پر 58 ویں سالگرہ نہیں منا سکے

ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان قتل کی دھمکیوں کے باعث فارم ہاؤس میں اپنی سالگرہ نہ منا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان ہرسال اپنی سالگرہ اپنے پسندیدہ فارم ہاؤس میں مناتے ہیں تاہم وہ گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ فارم ہاؤس پر نہ منا سکے جس کی وجہ قتل کی دھمکیاں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی سالگرہ دھوم دھام سے  منانے کی پلاننگ کی تھی تاہم انہیں حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا کہ ایسی صورت میں وہ اپنی سیکورٹی کے انتظامات خود کریں۔

حکام کی وارننگ کے بعد سلمان خان نے بڑے پیمانے پر سالگرہ منانے کے بجائے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ محدود انداز منائی۔ اس موقع پر سیکورٹی کی وجوہات کے باعث ان کے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز سے مہمانوں کی تصاویرنہ بنانے کی درخواست کی گئی تھی۔

سلما ن خان کو گینگسٹرز لارنس بشنوئی اور گولڈی برار نے جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں