138

مہوش حیات کے بعد حمزہ علی عباسی کا بھی تمام چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ

کراچی: اداکارہ مہوش حیات کے بعد اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی ملک میں تمام چڑیا گھر فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بھی کہہ چکا ہے کہ چڑیا گھر جانوروں کے حراستی مراکز ہیں، جانوروں کو عوامی تفریح کے لیے قید کرنا انتہائی برا اور ظالمانہ عمل ہے لہذا پاکستان کے پاس دنیا میں عزت کمانے اور اللہ کو خوش کرنے کا ایک موقع ہے کہ تمام جانوروں کو رہا کرکے ملک میں تمام چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے۔

داکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اگر آپ لوگ میری بات سے متفق ہیں تو ان کی آواز بنیں جو خود اپنے لیے بول نہیں سکتے، لہذا #CloseAllPakZoos کا ہیش ٹیگ زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔

چند روز قبل مہوش حیات نے یہ چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں جانوروں کے معاملے پر کسی غیرملکی شخصیت کی مداخلت ہمارے لیے شرم ناک بات ہے، درحقیقت جانور آزاد پیدا ہوتے ہیں جہاں جانوروں کے ساتھ بد سلوکی ہو وہاں کی انتظامیہ فوری طور پر ایسے چڑیا گھر بند کردے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد چڑیا گھر سے رہائی پانے والے کاون ہاتھی کو روسی ساختہ خصوصی طیارے کے ذریعے براستہ نئی دہلی کمبوڈیا روانہ کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں