177

اینگن التان کی پاکستان آمد؛ سیاستدان بھی بحث میں کود پڑے

کراچی: ترک اداکار اینگن التان جو دنیا بھر میں ارطغرل غازی کے نام سے مشہور ہیں کی پاکستان آمد پر فہد مصطفیٰ کے تبصرے پر سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اینگن التان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے یوٹیوب پر ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ترک اداکار اینگن التان کی پاکستان آمد پر کہا تھا ’’ارطغرل آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اور پیسے لے کر چلا گیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ لیکن پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہیں ، ہم ہیں۔‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے رکن اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے ایکسپریس نیوز کی خبر کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے فہد مصطفیٰ کے اس بیان پر کہا ہے اینگن التان ان بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہیں ہم نے ٹی وی پر دیکھا ہے۔ اور ڈراما سیریل ’’دیریلش ارطغرل‘‘ نے انہیں دنیا بھر میں بہت زیادہ شہرت دلائی ہے۔

انہوں نے ڈرامے کی پروڈکشن ٹیم اور ہدایت کار کی محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا اتنی زبردست پروڈکشن اور ڈائریکٹر کے غیر معمولی کام کی تفصیل پر توجہ سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ارطغرل ہمارے لیے خطرہ نہیں، بلکہ موقع ہے۔‘‘

پی ٹی آئی کے رکن عامر لیاقت حسین نے بھی اسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کراتے ہوئے فہد مصطفیٰ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا فہد بھائی محنت کر ، حسد نہ کر۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے کہا تھا ہماری شوبز انڈسٹری اس وقت بحران کا شکار ہے اور یہاں جو کام ہورہا ہے اس میں لوگوں کا خون پسینہ شامل ہے۔ یہاں کام کرنے والے لوگوں میں فنکار سمیت پورا عملہ شامل ہے اور سب کا اس بات پر زور ہے کہ کسی طرح اس انڈسٹری کو چلانا ہے آگے بڑھانا ہے ۔ اسلیے جو چیز چل رہی ہے اسے چلنے دینا چاہیئے کیونکہ ہم ترکی نہیں ہیں، بھارتی نہیں ہیں آخر میں ہم پاکستانی ہیں۔ ارطغرل بھی آیا شیر کے ساتھ بیٹھا اورپیسے لے کر چلاگیا ان کے لیے آپ یہی تھے۔ پاکستانیوں کے لیے اصل فنکار ہمایوں سعید ہے، ہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں