104

لکس اسٹائل ایوارڈ؛ ماہرہ خان بہترین اداکارہ اورمیرے پاس تم ہوبہترین ڈرامہ قرار

کراچی:  ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداکارہ ماہرہ خان بہترین اداکارہ اورمیرے پاس تم ہوبہترین ڈرامہ قراردیا گیا ہے۔

کووڈ 19 کی وبا کے باعث رواں سال لکس اسٹائل ایوارڈ آن لائن منعقد ہوئے۔ 19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کو آن لائن اگلے ہفتے نشرکیا جائے گا۔

لکس اسٹائل ایوارڈ میں 2 لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیئے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اداکار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان انورمقصود دیا گیا جب کہ دوسرا ایوارڈ فوٹوجرنلسٹ ٹپوجویری کو دیا گیا۔

19 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں مندرجہ ذیل اداروں، ماڈلز اورڈراموں  کو ایوارڈ دیئے گئے۔

بہترین فلم اداکارہ: ماہرہ خان (سپر اسٹار)

سال کے بہترین ماڈلز: (حسنین لہری) اور (زارا عابد)

بہترین فلم : لال کبوتر

بہترین فلم ہدایتکار: کمال خان (لال کبوتر)

بہترین گانا: راوی (سجاد علی)

سال کی بہترین گلوکارہ: ہادیہ ہاشمی ( بول ہو)

بہترین ڈرامہ: میرے پاس تم ہو

بہترین ڈرامہ ہدایتکار: کاشف نثار (رانجھا رانجھا کردی)

بہترین ڈرامہ مصنف: فائزہ افتخار (رانجھا رانجھا کردی)

بہترین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس): اقرا عزیز  (رانجھا رانجھا کردی)

بہترین ٹی وی اداکار (کرٹکس): زاہد احمد (عشق زہے نصیب)

بہٹرین ٹی وی اداکار(کرٹکس): عمران اشرف  (رانجھا رانجھا کردی)

بہٹرین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس): یمنی زیدی (انکار)

بہترین ایمرجنگ ٹیلینٹ: شیس گل (میرے پاس تم ہو)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں